بنٹوال:12؍ مارچ (ایس او نیوز)دکشن کنڑا ضلع کے بنٹوال کےقریب ایک بائک تءز رفتاری کے ساتھ درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجےمیں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ منگلور- بنگلورو قومی شاہراہ پر ماریپلیا میں پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت امّاڑی کےمکین اکشھت(25)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اکشھت غیر شادی شدہ تھا، منگلورو کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں رات کی ڈیوٹی انجام دیاکرتا تھا۔ رات کی ڈیوٹی ختم کرنےکے بعد قریب 4بجے وہ گھر کے لئے نکلا تھا، 30-04بجے ماری پلیا کی قومی شاہراہ سے گزرتے ہوئے درخت سے جا ٹکرایا اور شدید زخمی ہوا۔ زخمی اکشھت کو علاج کے لئے منگلورو کے پرائیویٹ اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن علاج کارگر نہیں ہونےکی وجہ سے دم توڑ دیا۔ صبح سویرے نیند کی غنودگی میں یا پھر کسی وجہ سے حادثہ ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ بنٹوال کی ٹریفک پولس جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئےمعائنہ کرنےکے بعدکیس درج کرلیاہے۔